مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جس عمارت کو خود کش حملے کا نشانہ بنایاگیا اس میں افغان پولیس کے اس یونٹ کا دفتر ہے جو طالبان کے خلاف آپریشن کرتا ہے۔پہلے کہا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہے لیکن اب یہ بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔یہ حملہ شہر کے مغربی حصے میں ہوا ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بے رحم اور دہشت گرد وہابیوں نے افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کی انتہا کردی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1861518
آپ کا تبصرہ